گنڈاپورمستعفی، اپوزیشن متحرک ،پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس (آج)طلب

اجلاس میں اپوزیشن اراکین تجاویز پیش کریں گے،ترجمان قائد حزب اختلاف

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:35

گنڈاپورمستعفی، اپوزیشن متحرک ،پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس (آج)طلب
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی،قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان قائد حزب اختلاف کے مطابق اجلاس (آج) جمعرات کوخیبرپختونخوااسمبلی میں منعقد ہوگا،اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن اراکین تجاویز پیش کریں گے۔