چار ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے ،علی بخاری ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ تعینات

وزیر اعلیٰ آفس کی ڈسپوزل پر موجود محمد اشرف ڈپٹی کمشنر نارووال تعینات، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے چار ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے چھ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکاما ت جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد علی بخاری کو ایڈیشنل سیکرٹری (بجٹ )فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا جبکہ وہ سی ای او پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروس اور اکنامک ایڈوائزر /سیکرٹری ( بینولنٹ فنڈ )ایس اینڈ جی اے ڈی کی اضافی ذمہ داریاں بھی سر انجام دیں گے ،ایڈیشنل پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام امتیاز شاہد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان خرم پرویز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے،ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم احمد کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار کان،ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو ڈپٹی کمشنر ملتان ،وزیر اعلیٰ آفس کی ڈسپوزل پر موجود محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارووال،ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ عمر عباس مہلہ کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو ) ٹوبہ ٹیک سنگھ جمیل حیدر شاہ سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ،سی ای او پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز اور اکنامک ایڈوائزرز /سیکرٹری ( بینولنٹ فنڈ ) ایس اینڈ جی اے ڈی کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔