تھانہ متنی پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) تھانہ متنی پولیس نے کارروائیوں کے دوران اشتہاری مجرمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تر جمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس ایچ او تھانہ متنی واجد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ پاسنی متنی، ارباب ٹاپو ، جانے گڑھی اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان فرمان، عمر صدیق، زربادشاہ، عزیر اور قیصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2500 گرام آئس،ایک عدد رائفل، دو عدد پستول ، میگزین اور کارتوس برآمد کرلئے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہے گی۔