اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی شہر میں عملی اقدامات جاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:43

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی شہر میں عملی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میں شہر کی اسٹریٹ لائٹس کی بحالی، پارکس کی خوبصورتی، سیوریج لائنز کی صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ شامل ہے تاکہ عوام کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

شہریوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ روشنیوں کی بحالی، پارکس کی تزئین و آرائش، سیوریج کے نظام کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی اور سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بلدیہ کی جانب سے مزید منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے جس میں مرکزی شاہراہوں کی تزئین، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانا اور شہری سہولیات میں اضافہ شامل ہے ۔