محکمہ لائیو سٹاک کی فری ہیلپ لائن سے مویشیوں، جانوروں و پرندوں کی بیماریوں سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، ڈاکٹر قیصر خلیق

جمعرات 9 اکتوبر 2025 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے شہریوں کی سہولت کےلئے فری ہیلپ لائن قائم کررکھی ہے ، مویشی پال حضرات،پولٹری فارمرز، کسان اور شہری ہیلپ لائن 080009211 پر رابطہ کرکے مویشیوں، جانوروں اور پرندوں کی بیماریوں اور ان کے علاج سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادڈاکٹرقیصر خلیق نے یہ بات ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ پالتو جانوروں کو علاج کی معیاری طبی سہولیات مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں جبکہ سول ویٹرنری ہسپتال لیاقت روڈفیصل آباد کے کیئر ہسپتال میں آپریشن کے علاوہ الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویٹرنری ہسپتالوں اور لائیو سٹاک ڈسپنسریز میں بیمار اور زخمی جانوروں کا علاج معالجہ بھی جاری ہے، جانوروں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اس ضمن میں جانوروں کا ہسپتال بھی مکمل فعال اورمویشی پال حضرات سے متعلقہ ڈاکٹرز و فیلڈ سٹاف کاقریبی رابطہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیرپا کٹائیاں دینے والے چارہ باجرہ نیپئرہائبرڈ کی قلمیں کاشتکاروں کو مفت فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سبز چارہ کاشت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :