پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق دو تجاویز زیر غور

تاحال روزویلٹ ہوٹل کے لیے حکومت فنانشل ایڈوائزر کی تقرری نہیں کر سکی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 14:32

پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل سے متعلق دو تجاویز زیر غور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) قومی ایئر لائن (پی آئی ای)کے امریکن روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کا دپرپا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، ہوٹل سے متعلق مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ایک تجویز ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرکے بڑا کمرشل پلازہ اسکی جگہ تعمیر کیا جائے اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ ہوٹل کو برقرار رکھ کر اسے تجارتی مقاصد میں تبدیل کرکے منافع کمایا جائے۔

(جاری ہے)

اس متعلق کسی فرم سے جوائنٹ وینچر کے طور معاہدہ کیا جائے لیکن تاحال روزویلٹ ہوٹل کے لیے حکومت فنانشل ایڈوائزر کی تقرری نہیں کر سکی۔اس سے قبل، ایک امریکی فرم نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات سے دستبردار ہوگئی تھی۔ حکومت نے گزشتہ ماہ نئے فنانشل ایڈوائزر کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کی شرائط میں پبلک سیکٹر کمپنیوں کی تنظیم نو یا نجکاری شامل ہے۔