
علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کا کسی کو علم نہیں تھا، عمران خان کا یہ فیصلہ حیران کن تھا. شیخ وقاص اکرم
سابق وزیراعظم نے سہیل آفریدی کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی،عمران خان کا فیصلہ سب کےلئے قابل قبول ہے اور پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی. سیکرٹری اطلاعات کی گفتگو
میاں محمد ندیم
جمعرات 9 اکتوبر 2025
15:46

(جاری ہے)
شیخ وقاص کے مطابق عمران خان کا یہ فیصلہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی حیران کن تھا جو اس وقت ان کے ساتھ کھڑے تھے ، تاہم چونکہ عہدہ عمران خان کی امانت تھا، اس لئے ان کے فیصلے پر عمل ضروری ہے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے آخری ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی، بلکہ عمران خان نے انہیں صوبہ چلانے سے متعلق چند اہم ہدایات دی تھیں. انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی عروج پر رہی ہے افغان جہاد سے لے کر طالبان کے دور تک یہ علاقہ سخت چیلنجز سے گزرا اور چونکہ اس کی سرحد افغانستان سے ملتی ہے ، اس لیے وہاں کی صورتحال کا براہِ راست اثر صوبے پر پڑتا ہے کے پی کا وزیر اعلی صرف محکمہ مال، صحت یا تعلیم کا نہیں بلکہ سرحدی اور سکیورٹی معاملات کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے. ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان نے سہیل آفریدی کے بارے میں جو فیصلہ کیا ہے ، اس میں ضرور کوئی حکمت ہوگی سہیل آفریدی نوجوان سیاسی رہنما ہیں جو پہلی بار ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے اور علی امین گنڈاپور کی کابینہ کا بھی حصہ رہے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا فیصلہ سب کے لیے قابلِ قبول ہے اور پارٹی ان کے احکامات پر من و عن عمل کرے گی.

مزید اہم خبریں
-
ادب کا امسالہ نوبل انعام ہنگری کے ادیب لاسلو کراسناہورکائی کے نام
-
ذہنی صحت کوئی الگ تھلگ مسئلہ نہیں، یہ ہماری ذاتی فلاح، خاندانی استحکام، معاشرتی ہم آہنگی اور قومی ترقی کی بنیاد ہے، صدر آصف علی زرداری کا عالمی یوم ذہنی صحت پر پیغام
-
وزیراعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ
-
وزیرریلوے کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
وزیرداخلہ کا میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت
-
سید یوسف رضا گیلانی کا پاک فوج کے بہادر افسر میجر سبطین حیدر کو خراجِ عقیدت
-
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
صدرِ زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پرخراج تحسین
-
شہباز شریف کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی وڈیو یو این یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی و ڈیو بن گئی
-
وزیراعظم کی قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اورغیرفعال سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت
-
عدالت کا ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پر فوری مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم
-
گوگل کا پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت اے آئی پرو پلان کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.