چارسدہ ،تھانہ عمرزئی پولیس کی کامیاب کارروائی، غنی بارگین سے ٹرائی کے بہانے گاڑی لے جانے والا ملزم گرفتار، گاڑی برآمد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ عمرزئی شہریار خان اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل غنی بارگین سے ٹرائی کے بہانے گاڑی لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔