بلوچستان کے مخدوش حالات میں مفتی محمود رح کانفرنس کے انعقاد سے اچھے اثرات مرتب ہونگے،حافظ حسین احمد شرودی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی دفتر میں زیر صدارت جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں 14 اکتوبر کو ہونے والی مفتی محمود رح کانفرنس کی تیاریوں پر غور ہوا اجلاس میں گزشتہ روز ہنہ اوڑک میں قبائلی عمائدین پر فائرنگ اور انکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی حاجی عبدالواحد آغا مولانا مفتی رحمت اللہ کاکڑ حاجی محمد عیسی مولانا سعید احمد ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نعمت افغان ٹکری محمد جان لانگو ناظم مالیات حاجی محمد قاسم خان خلجی حاجی عبدالملک بڑیچ میر سرفراز احمد خان شاہوانی ایڈوکیٹ ڈپٹی سالار حافظ مجیب الرحمان ملا خیل مولانا مفتی جان محمد مولانا عبد الحنان مولانا مفتی عبیداللہ آغا عبدالباری شہزاد اور جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوہٹہ کے صدر حافظ حبیب الرحمن نے کہا کہ کہ 14 اکتوبر کو مفتی محمود رح کانفرنس انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی فرزند قائد جمعیت مولانا اسد محمود کا تاریخی خطاب سننے کے لیے اہل بلوچستان منتطر ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات میں مفتی محمود رح کانفرنس کے انعقاد سے اچھے اثرات مرتب ہونگے صوبہ بھر میں مولانا مفتی محمود رح کانفرنس کے لیے تیاریاں قابلِ دید ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہنہ اوڑک جمعیت علمائ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی رہنماؤں مولانا مفتی رحمت اللہ کاکڑ اور مولانا علی جان و دیگر سیاسی جماعتوں کے پانچ سے زائد کارکنوں پر ایی سی کوئٹہ کی جانب سے ایف آئی درج کرنا بدترین ظلم ہے ضلعی انتظامیہ نے اگر مقدمات واپس نہیں لیے تو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ خاموش تماشائی نہیں بنے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ و صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مختلف معامالات پر تعاون کیا ہے لیکن کچھ طاقتیں جمعیت علمائ اسلام کی خاموشی کو کمزوری سے تعمیر کرتی ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ 14 اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا قافلہ صبح 9 بجے بائیکو پیٹرول پمپ بلیلی سے روانہ ہوگا۔