خضدار لیویز فورس نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) خضدار لیویزنے اغواء ہونے والی لڑکی کوبازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق باغبانہ کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونے والی یتیم لڑکی عائشہ زہری کو خضدار لیویز فورسز نے بازیاب کرکے اغواء کر منیر زہری کو گرفتار کرلیا یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال کی قیادت میں کیا گیا، جن کی دور اندیشی، فیصلہ کن قیادت اور ٹیم ورک کی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔

کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ کی ذاتی خصوصی دلچسپی اور ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کی۔کوششوں نے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کیا بلکہ ان کی نگرانی میں چلنے والے سرچ آپریشنز نے ملزم کو فرار کا کوئی موقع نہ دیا۔ ان کی یہ کاوش نہ صرف خضدار کی عوام کا اعتماد بحال کرتی ہے بلکہ پورے صوبے میں امن و امان کی ضمانت بھی بنتی ہے۔

(جاری ہے)

یاسر اقبال دشتی جیسے افسران کی موجودگی میں بلوچستان کا مستقبل روشن نظر آتا ہے ان کی قیادت قابلِ تقلید ہی!اس آپریشن میں لیویز فورس کی کارکردگی تو کمال کی مثال ہے۔

جب ملزمان نے سرچ آپریشن کے دوران لیویز پارٹی پر فائرنگ کی کوشش کی تو انہوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے صورتحال کو کنٹرول کیا۔ لیویز فورس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خطرناک حالات میں لڑکی کی جان بچائی اور ملزم کو گرفتار کیا۔ یہ فورس بلوچستان کی شان ہے ط ان کی بہادری، لگن اور فرض شناسی ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ ایسی ٹیمیں ہمارے معاشرے کی حفاظتی کی دیوار ہیں!عائشہ زہری، جو باغبانہ سے اپنے گھر سے اغوا ہوئی تھیں، اب محفوظ ہیں اور جلد اپنے اہل خانہ کے پاس واپس ہوں گی۔ یہ خبر نہ صرف خضدار بلکہ پورے بلوچستان کے لیئے خوشی کا باعث ہے، جو ثابت کرتی ہے کہ جب ادارے مل کر کام کریں تو کوئی چیلنج بڑا نہیں ہوتا۔