کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 10:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت اکتوبر میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کسانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کی غرض سے 3سے4 مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کی سطح کو باریک کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6 گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :