ہری پور،بستی شیر خان کے قریب ٹریفک حادثہ،03 افراد زخمی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ہری پور میں بستی شیر خان کے قریب ٹریفک حادثہ میں 03 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق لورہ چوک میں بستی شیر خان کے قریب سوزوکی بولان (کیری ڈبہ) اُلٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں 70 سالہ امان خان،50 سالہ مسماۃ (س) بی بی اور 30 سالہ مسماۃ (ش) زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم معہ ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ،جس نے زخمیوں کو موقع پر ہی مکمل طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں کا تعلق ہری پور کے علاقے گاندھیاں سے ہے۔