چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے 2026برانڈ پاور پراجیکٹکا اجرا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:14

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سیبرانڈ پاور پراجیکٹ 2026 کے اجرا کی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر کہا کہ برانڈ ملک کی سوفٹ پاور کی اہم علامت ہے اور اعلی معیاری ترقی کی جامع عکاسی بھی ہے۔

(جاری ہے)

چائنا میڈیا گروپ چینی برانڈز کی نمائش کا اہم پیلٹ فارم ہے۔ چائنا میڈیا گروپ برانڈز کے ذریعے کھپت میں اضافہ ممکن بنائے گا، دیہی علاقوں کی ترقی کو مدد فراہم کرے گا، چینی آواز کو پھیلائے گا اور چینی برانڈز کی شہرت کو بلند کرے گا۔ چائنا میڈیا گروپ اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام شعبوں کیساتھیوں کے ساتھ مل کر برانڈ پاور کی تعمیر کا ایک نیا باب شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔