چین کا کمبوڈیا کے بچوں کے لیے جدید ڈینٹل ٹریٹمنٹ چیئرز کا عطیہ

پیر 13 اکتوبر 2025 11:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے کمبوڈیا کے بچوں کے لیے اورل ہیلتھ کیئرکے معیار کو بہتر بنانے میں مدد کے طور پر دو جدید ترین ڈینٹل ٹریٹمنٹ چیئرز عطیہ کر دیں ۔ شنہوا کے مطابق یہ عطیہ چین کے صوبہ ہائنان کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی ہائنان) کی جانب سے کمبوڈیا کے نیشنل پیڈی ایٹرک ہسپتال کو یونین آف یوتھ فیڈریشنز آف کمبوڈیا کے ڈاکٹر الائنس کے ذریعے فراہم کیا گیا۔

حوالگی کی تقریب میں کمبوڈیا کی وزارتِ صنعت، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کے سیکرٹری آف سٹیٹ اور یونین آف یوتھ فیڈریشنز آف کمبوڈیا کے ڈاکٹر الائنس کے سربراہ ہینگ سوک کنگ نے کہا کہ یہ عطیہ چین کی جانب سے کمبوڈین بچوں کو معیاری اورل ہیلتھ کیئرکی فراہمی میں تعاون کا ایک اور مظہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی ڈی سی ہائنان کی جانب سے کمبوڈیا کے طبی شعبے کی مسلسل معاونت قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نےکہا کہ کمبوڈیا اور چین اچھے دوست ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔سوک کنگ نے کہا کہ چین کی معاونت نے نہ صرف کمبوڈیا کے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد دی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کیا ، جو نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے حامل کمبوڈیا چین تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔نیشنل پیڈی ایٹرک ہسپتال کے ڈائریکٹر نیپ انگکیابوس نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ بچوں کے لیے ڈینٹل کیئر خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔تقریب میں سی ڈی سی ہائنان کی پارٹی کمیٹی کی سیکرٹری لن ینگزی اور کمبوڈیا میں چینی سفارت خانے کے منسٹرکونسلر چن کونگ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :