سعودی عرب کا 50 ہزار شہریوں کی مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تربیت دینے کا آغاز

منگل 14 اکتوبر 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سعودی عرب نے 50 ہزار شہریوں کی مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تربیت دینے کا آغاز کردیا ۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارتِ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک نئے انیشیٹِیو کا آغاز کیا ہے جو 50 ہزار سعودی شہریوں کو ان شعبوں میں بااختیار بنائے گا جہاں ان کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

اس مقصد کے لیے ان افراد کو تربیت دی جائے گی اور انھیں نئی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔جس پروگرام کے تحت اس انیشیٹِیو کو بروئے کار لایا جائے گا، اس کا نام ’مستقبلی‘ ہے جس کے معانی ہیں ’میرا مستقبل‘۔اس پروگرام کو ’اوریکل اور نیشنل ای لرننگ سینٹر‘ کا تعاون حاصل ہوگا اور اس منصوبے کو ’نیشنل ای لرننگ‘ کے پلیٹ فارم ’فیوچر ایکس‘ کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس انیشیٹیو کا مقصد قومی صلاحیتیوں کی تعمیر اور سعودی مرد و خواتین کو مستقبل کی لیبر مارکیٹ کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر ایسی ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا ہے جن کی آج کل بہت زیادہ طلب ہے۔یہ پروگرام، وزارت کی ان کوششوں کو آگے بڑھائے گا جو سمارٹ ٹیکنالوجی کی طرف تبدیلی میں تعاون فراہم کر رہی ہیں اور شہریوں کو ’ای لرننگ‘ کے حصول کے لیے کوشاں رہنے کے قابل بنائے گا اور ان کی ٹینکالوجی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :