اٹلی کے شہر وینس میں گوگل میپ سے راستہ معلوم کرنے والی خاتون سیاح نہر میں گرگئی

منگل 14 اکتوبر 2025 16:59

وینس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) اٹلی کے شہر وینس میں ایک پولش سیاح اس وقت نہر میں جا گری جب وہ گوگل میپ پر اندھا دھند انحصار کرتے ہوئے راستہ تلاش کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وکٹوریا گوزینڈا نامی سیاح کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فون میں مصروف سیڑھیاں اترتی ہیں اور اچانک پھسل کر پانی میں گر جاتی ہیں۔ویڈیو کے کیپشن میں خاتون نے لکھا: جب گوگل میپ کہے سیدھا جا لیکن آپ وینس میں ہیں!واقعے میں خاتون سیاح کے پیر پر معمولی چوٹیں آئیں، جنہیں وہ بعد میں خود پٹی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :