عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کےلئے انتظامی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا،اسسٹنٹ کمشنرمظفرگڑھ

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:53

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام برائے اجتماعی شادیوں کے سلسلے میں تحصیل ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید جام محمد اسلم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور درخواستوں پر سفارشات پیش کیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں انہوں نے پرائس کنٹرول ایکٹیویٹیز کے تحت سبزی اور فروٹ فروشوں کا معائنہ کیااور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا،انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر کی مختلف شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرایا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت اور شہر کی خوبصورتی کےلئے انتظامی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔\378