کاشتکار شملہ مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کردیں، زراعت آفیسرسمبڑیال

بدھ 15 اکتوبر 2025 14:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) زراعت آفیسر سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا کہ کاشتکار شملہ مرچ کی پنیری کھیتوں میں منتقل کردیں ۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار ستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اور یہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے، تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل حاصل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار سبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واک ان ٹنل میں سبز مرچ کی پنیری کی منتقلی بھی15اکتوبر سے شروع کی جا سکتی ہے۔اسی طرح کھیرے کی براہ راست کاشت کاعمل 15نومبر،بینگن کی پنیری کی منتقلی کاعمل 15 اکتوبر، ٹماٹر کی پنیری کی کاشت یکم سے 15 اکتوبر اور کھیتوں میں منتقلی کاعمل 15نومبر سے شروع کیا جاسکتاہے۔ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :