چین نے دانستہ طور پر امریکی سویابین خریدنا بند کیا، ٹرمپ

چین کے رویے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے،گفتگو

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نے دانستہ طور پر امریکی سویابین خریدنا بند کیا، یہ معیشت دشمنی ہے۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے رویے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت دیگر تجارتی معاملات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم آسانی سے اپنا کوکنگ آئل خود تیار کرسکتے ہیں، چین سے خریدنے کی ضرورت نہیں۔دوسری جانب چین کا کہنا تھا کہ اس نے امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کو دوبارہ نہیں بڑھایا۔

متعلقہ عنوان :