نوشہرہ،پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

بدھ 15 اکتوبر 2025 15:37

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، فائرنگ کا واقعہ نظام پور کے علاقے میں پیش آیا۔شہید پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی پر مامور تھا، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔