سعودی وزیرِ مواصلات و ٹیکنالوجی کی میٹا کے سی ای او سے ملاقات

مصنوعی ذہانت ،جنریٹیو اے آئی کے میدانوں میں شراکت کے امکانات پر تبادلہ خیال

بدھ 15 اکتوبر 2025 16:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) سعودی وزیرِ مواصلات و ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواح نے میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ سے امریکا میں ملاقات کی،جس میں مصنوعی ذہانت، لسانی ماڈلز، میٹاورس ٹیکنالوجیز اور جنریٹیو اے آئی کے میدانوں میں شراکت کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز ملاقات کے دوران دونوں فریقین کی طرف سے متعدد اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔یہ ملاقات سعودی عرب کی ان کوششوں کا حصہ ہے جو مصنوعی ذہانت اور اختراعی حل کے فروغ کے لئے سٹریٹجک شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔