انہوں نے میرے بال غائب کر دیے،‘ ٹرمپ کا ٹائم میگزین کے سرورق پر خفگی کا اظہار

بدھ 15 اکتوبر 2025 20:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) غیر ملکی جریدے ’ٹائم میگزین‘ کی جانب سے اپنے تازہ شمارے کے سرورق پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایسی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں اِن کے بال کم نظر آ رہے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی اس تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے معروف جریدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ کی بدترین تصویر ہے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے بال غائب کر دیے اور پھر میرے سر پر کوئی چیز تیرتی ہوئی لگا دی جو کسی چھوٹے سے تاج کی طرح دکھتی ہے، بہت عجیب! مجھے نیچے کے زاویعے سے لی گئی تصاویر کبھی پسند نہیں آئیں، اسے بے نقاب کرنا ضروری ہے، یہ لوگ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں ٹرمپ نے ٹائم کے مضمون کو تصویر سے ’نسبتاً اچھا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرورق کی تصویر ناقابلِ قبول ہے۔