گریٹر کراچی منصوبہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے تحفہ ہوگا،ناصر حسین شاہ
گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 ملکی و غیر ملکی ماہرین شہری منصوبہ بندی و عوام کی آرا سے مکمل کیا جائے گا، وزیر بلدیات کو ڈی جی کے ڈی اے کی بریفنگ گریٹر کراچی ریجنل پلان عوامی شمولیت کے لئے دو روزہ اوپن ہاس نمائش کا 18 اور 19 اکتوبر کو فریر ہال میں کیا جائے گا، ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی
بدھ 15 اکتوبر 2025 21:00
(جاری ہے)
حکومت سندھ کی زیر نگرانی گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کو شہریوں تک معلومات کی رسائی کے لئے اوپن ہاس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اوپن ہاس نمائش کا مقصد، شہریوں کی آواز، شہر کا مستقبل عوام کے ساتھ منصر ہے۔اس منصوبے میں عوامی شمولیت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
اسی سلسلے میں ایک دو روزہ اوپن ہاس نمائش بتاریخ 18 اور 19 اکتوبر 2025بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے بمقام فریئر ہال، کراچی انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں کراچی کے شہری براہِ راست منصوبہ سازوں اور ماہرین سے بات چیت کر سکیں گے۔یہ نمائش ہر شہری کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنے شہر کے مستقبل میں براہِ راست کردار ادا کرے۔ شرکا کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی آرا، خدشات، اور تجاویز پیش کریں جو منصوبے کی حتمی تشکیل میں شامل کی جائیں گی۔ماہرین کی ٹیم میں شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ، اور پائیداری سے وابستہ سینئر مشیر شامل ہوں گے۔مزید شہریوں کی آسان رسائی اور مثر رابطے کے لیے منصوبے کی ایک سرکاری ویب سائٹ لانچ کی گئی ہی: ویب سائٹ: www.gkrp2047.com اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز Facebook،Instagram، Threads، @gkrp2047ویب سائٹ پر منصوبے کی تمام تفصیلات، موجودہ پیش رفت، مستقبل کے مراحل، اور عوامی مشاورت کی معلومات موجود ہیں۔ ایک فیڈبیک فارم کے ذریعے ہر شہری اپنی رائے آن لائن بھی دے سکتا ہے۔گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047، کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 کی جگہ لے گا، جو اب متروک ہو چکا ہے،نئے منصوبے کی تیاری حکومتِ سندھ اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کی زیر نگرانی ہو رہی ہے، اور اس میں کئی معروف مقامی و بین الاقوامی کنسلٹنٹس شامل ہیں۔ جن میں دار الحنداسہ (Shair & Partners)،ایشیئن کنسلٹنگ انجینئرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ،ایورون کنسلٹنٹس،یہ ٹیمیں شہری و علاقائی منصوبہ بندی، ماحولیاتی تحقیق، اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔اس منصوبے کے اہداف میں کراچی کے تمام علاقوں کی مربوط منصوبہ بندی،موجودہ اور مستقبل کے ٹریفک، رہائش، پانی، کچرے، ماحولیاتی مسائل کا دیرپا حل،شہریوں کی معاشی و سماجی بہتری،قدرتی وسائل کا تحفظ اور بہتر استعمال،ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پذیر حکمت عملیوں کا نفاذ،منصوبے کا دورانیہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا دورانیہ 31 ماہ پر محیط ہے، اور اس کی تکمیل جون 2027 تک متوقع ہے۔ اس دوران عوامی مشاورتی اجلاس، اسٹیک ہولڈرز کی شرکت، اور تکنیکی تجزیے جاری رہیں گے۔گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 نہ صرف ایک منصوبہ ہے بلکہ یہ شہریوں کے لیے شراکت، ترقی اور امید کی نئی راہیں کھولنے کا عمل ہے۔ کراچی کے شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس قومی اہمیت کے منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے خیالات، خواب اور خدشات منصوبہ سازوں تک پہنچائیں،کیونکہ ایک بہتر کراچی کی بنیاد شہریوں کی شمولیت پر ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا اعجاز الحق برلاس کی وفات پر اظہار تعزیت
-
کیپٹن صفدر کی گرفتار کیلئے ہوٹل کا کمرہ توڑا گیا تو وہاں مریم نواز بھی تھی، اس پر بہت شور ہوا کہ فسطائیت ہے، شہزاد اقبال
-
وزیربلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا ضلع وسطی میں ہفتہ وارصفائی مہم کا افتتاح
-
پشاور، کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈی یو رپورٹ مرتب
-
پنجاب میں غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 66 ملزمان گرفتار
-
کفایت شعاری پالیسی کے باوجود لیسکو ملازمین کیلئے ایک تنخواہ بونس منظور
-
پنجاب میں فنی تعلیم و ہنرمندی کا نیا نظام تیار، انضمام کی تجویز
-
ریلیف ٹوکن پر پٹرول کیلئے 50 روپے وصول کرنے کی شکایات
-
کراچی میں صفائی کا عمل سال بھر 24 گھنٹے جاری رہے گا، ناصر شاہ
-
علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پران کے وکیل کی عدم تیاری کے باعث فیصلہ نہ ہوسکا ، سماعت 25ستمبر تک ملتوی
-
وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری
-
پنجاب میں مہلک حادثات میں ملوث 1800ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.