پبی، الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کا آن لائن ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد ،160 طا لبات کی شرکت

بدھ 15 اکتوبر 2025 21:20

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) الیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کا آن لائن ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے 160 طا لبات کی شرکت کی۔یہ ٹیسٹ کمیو نٹی سکولز میں بھر تی کے عمل کا ایک حصہ تھا جس میں امیدواروں کی سکلز اور تعلیمی قا بلیت کو جا نچنا تھا جو کہ آن لا ئن اور کمپیو ٹربیسڈ تھاایم ڈی قیصر عالم کی سر برا ہی ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن نے ڈیجٹیلایزیشن اور آئی ٹی ٹیکنا لو جیکی دور میں شامل ایک نئی سنگ میل عبور کی جس میں طلبہ نے کمپیوٹر سسٹم کے ذریعے آن لائن سوالات کے جوابات دیے۔

(جاری ہے)

امتحان کے دوران شفافیت، منصفانہ جانچ اور جدید آئی ٹی سہولیات کو یقینی بنایا گیاڈیجیٹل ٹیسٹنگ کے ذریعے نہ صرف شفافیت برقرار رہی بلکہ طا لبات کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا قیمتی تجربہ بھی حاصل ہوابھر تی کے عمل میں آن لا ئن ٹسٹ کے انعقاد سے شفافیت اورمیرٹ یقینی ہوگا ڈسڑکٹ آفس نو شہرہ نے ٹسٹ کیلئے انٹر نیٹ سیکورٹی اور بہترین محفوظ ما حول فرا ہم کیا تھا جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن نو شہرہ کے ڈسڑکٹ پروگرام منیجر محمد نوید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ادارہ آئندہ بھی طلبہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ، انٹرنیٹ سکلز اور جدید تعلیمی ماحول فراہم کرتا رہے گا تاکہ وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :