قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار تین افراد جاں بحق

بدھ 15 اکتوبر 2025 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) قلعہ سیف اللہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار تین افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے ژوب جانے والی مسافر بس قلعہ سیف اللہ میں علوزئی کے مقام پر بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کے بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :