زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے،محکمہ زراعت

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ زرعی زمین میں منجمد فاسفورس کو قابل استعمال بنا کر گندم کی فصل کو توانا کیاجاسکتاہے لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فصل کے پکنے تک فاسفورس کی دستیابی برقرار رکھیں تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کہا کہ فاسفورسی کھادوں کے استعمال سے فصلوں کی کارکردگی دوگنا ہو جاتی ہے جبکہ جڑوں پر اس کی گروتھ اور ہارمونز پیداکرنے کے ساتھ ساتھ فاسفورسی کھادیں پودے کی نشو ونما کو تیز کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار گندم کی بھرپور کاشت اور اچھی پیداوار کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے۔