جہلم ،ڈپٹی کمشنر نےافسران و اہلکاروں کو محرم الحرام میں بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:59

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سیکورٹی فورسز ، میونسپل کمیٹی، ریسکیو 1122 اور اطلاعات آفس کی بہترین کارکردگی پرڈپٹی کمشنر جہلم نے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ۔ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے محرم الحرام اور ربیع الاول کے حساس ایام میں پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی سی میر رضا اوزگن نے سیکورٹی، میونسپل کمیٹی، ریسکیو 1122 اور انفارمیشن آفس کے افسران و اہلکاروں میں خصوصی طور پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہیں یہ اعزاز محرم کے دوران امن و امان، جلوس کے راستوں پر سینیٹیشن، ہنگامی امداد کی بروقت فراہمی اور موثر ابلاغ کو یقینی بنانے پر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے تمام محکموں کے افسران کی ٹیم ورک کی تعریف کی اور کہا کہ تمام افسران و اہلکاروں نے نہایت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بہترین کارکردگی پیش کی۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کے قیام کے لیے آپ سب شاباش کے مستحق ہیں۔ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ عوامی خدمات جاری رکھی جائیں۔\378

متعلقہ عنوان :