ساہیوال، سی سی ڈی ،ڈاکوؤں میں مقابلہ ،ایک ڈاکوہلاک، دوسرا فرار

جمعرات 16 اکتوبر 2025 18:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) نواحی گاؤں جہانہ محمد پور میں سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو الیاس الیاسی شیخ مارا گیا اور دو ڈاکو عابدفتیانہ اور ناصر ناصری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح پونے تین بجے سی سی ڈی پولیس کے انسپکٹر سعید احمد سندر چوکی اڈ ہ اپنی گاڑی 47 ایس ایل جی، میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے ناکہ لگا کر کھڑے تھے کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو ؤں کوآتے دیکھا تو ملزموں نے پولیس کی گاڑی دیکھ کر موٹرسائیکل تیزی سے واپس ٹرن کی اور وہ گر گئے۔

سی سی ڈی پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فصل دھان میں داخل ہو گئے پولیس نے بھی فائرنگ کی فائرنگ رک جانے کے بعد ایک ڈاکو الیا س الیاسی شیخ شدید زخمی حالت میں پکڑا گیا جس نے اپنی شناخت کرائی اور اپنے ساتھی ملزموں عابد عابی فتیا نہ اور ناصر ناصری بتائے جب 1122کی گاڑی کو کال کر کے بلایا گیا تو ریسکیو 1122گاڑی کی آمد سے قبل ہی ڈاکو الیاس الیاسی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اپلا ئیڈ فارموٹر سائیکل ہنڈا تھانہ بہادر شاہ ڈ کیتی واردات میں چھنیی گئی گاڑی قبضہ میں لے لی ایک ناجائز پسٹل اور 300 روپے نقدی بھی بر آمد کر لی ۔تھانہ سی سی ڈی پولیس ساہیوال نے سعید احمد کی مدعیت میں مقدمہ ,302 ,324 ,353,186 411 اور 34ت پ 13 دو اسلحہ آرڈیننس درج کر کے تفتیش شروع کر دی دوفرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کر دی ۔