وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کا سابق وزیر حکومت سید اظہر گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق نے سابق وزیر حکومت سید اظہر گیلانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیاہے۔یہاں جاری بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے سید اظہر گیلانی کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔