وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا میر علی میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میر علی میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوانوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا، فورسز کی بروقت کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ قوم پاک فوج کی جرت اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔\932