گندم کی کاشت کےلئے سیڈ گریڈر اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کیاجائے ،ماہرین زراعت

جمعہ 17 اکتوبر 2025 13:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کاشت کےلئے سیڈ گریڈر اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صاف، موٹا،بیماریوں سے پاک، جڑی بوٹیوں کی باقیات و دیگر آلائشوں سے پاک بیج بہترین فصل کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا ضامن ہے اس لئے اگر گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اسے لازمی طور پر سیڈ گریڈر کے ذریعے گریڈ کروا کر کاشت کیا جائے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقامی زراعت آفیسرز (توسیع)کے دفاتر میں سیڈ گریڈرز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ گندم کے کاشت کار اس سے فری اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ماہرین زراعت کے مشوروں کے مطابق گندم کاشت کر کے مفید نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں جس سے غذائی خود کفالت سمیت زیادہ خوشحالی بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت کےلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہٰذا کسی بھی قسم کی معلومات، مشاورت، رہنمائی یا مسئلے کی صورت صبح 9سے شام5بجے تک فون نمبر 0800-15000پر مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :