بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں ستمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9682ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.7فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر نجی شعبے کو بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8438 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں ماہانہ بنیادوں پر 2.1فیصد اضافہ ہوا ہے ، اگست کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 9484ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8366 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 15.2فیصد زیادہ ہے ۔

گزشتہ سال ستمبر کے اختتام پر نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 7260ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اگست کے مقابلے میں ستمبر میں نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پر 2.3فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اگست کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 8179ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔

اعداد و شمار کے مطابق ستمبر کے اختتام پر کنزیومر فنانسنگ کے تحت بینکوں کی جانب سے 962 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال ستمبر کے 809 ارب روپے کے مقابلے میں 18.9فیصد زیادہ ہے ۔اسی طرح پرسنل لونز کی مد میں ستمبر کے اختتام تک 263ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو گزشتہ سال ستمبر کے 241 ارب روپے کے مقابلے میں 9.3فیصد زیادہ ہے ۔گھروں کی خریداری اور تعمیر کے لئے ستمبر کے اختتام تک فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 213ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے 202ارب روپے کے مقابلے میں 5.4فیصد زیادہ ہے ۔\395

متعلقہ عنوان :