محکمہ پرائس کنٹرول نے یوٹیوب چینل لانچ کردیا

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرجدید پلیٹ فارمز پر عوامی آگاہی کے اقدامات جاری ہیں، محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے پہلا یوٹیوب چینل لانچ کردیا۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول نے بذریعہ یوٹیوب ویڈیو اپنا پیغام جاری کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ یوٹیوب چینل کے ذریعے مہنگائی کو کم کرنے اور اشیاء خورونوش کی عوام تک رسائی سے متعلق آگاہی دی جائے گی، روزمرہ امور، فوڈ سیفٹی ، غذائی امور سمیت اشیاء خورونوش کی فراہمی اور قیمتوں سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا، مہنگائی پر قابو پانے اور عوامی استحصال کو روکنے بارے حکومتی اقدامات سے متعلق پیغامات بھی اپلوڈ کیے جائیں گے۔

اسی طرح پنجاب فوڈ اتھارٹی ،سہولت بازاروں اور سبزی منڈیوں سے متعلق معلومات کا بہترین پلیٹ فارم بنایا جائے گا، صارفین کے فیڈ بیک اور شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1223 بھی متعارف کروا دی گئی ہے،عوام پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی مستند معلومات کیلئے آفیشل یوٹیوب چینل کو فالو کریں۔