بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، تین اہم انتظامی عہدوں پر تقرری کیلئے درخواستیں طلب

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے تین اہم انتظامی عہدوں پر تقرری کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ان عہدوں میں ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اور ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی حکام کے مطابق ان عہدوں کے لئے صرف وہی امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جو اس وقت یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر یا پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ 7 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں دفتر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کے ذریعے جمع کرائیں۔ یہ اقدام یونیورسٹی میں تعلیمی معیار، تحقیق اور گریجویٹ تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ ادارے میں قیادت ایسے افراد کے حوالے کی جائے جو ترقی، شفافیت اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کر سکیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :