
چھ سال قبل اغواء ہونے والی خاتون کی بازیابی سے متعلق اہم کیس 22اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر
ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:06
(جاری ہے)
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس کے روبرو پیش ہوکر بتایا تھا کہ مغویہ کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا کی نگرانی میں 9 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جے آئی ٹی میں اسپیشل برانچ، سی سی ڈی، انویسٹیگیشن، آپریشن اور آئی بی کے افسران شامل ہیں۔
اس کیس میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان پہلے بھی عدالت میں پیش ہوچکے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان رضا سمیت دیگر افسران بھی اپنی پیشی دے چکے ہیں۔گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مغوی خاتون کی بازیابی تک کیس ختم نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے میرا پیارا ایپ کو فعال کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔عدالت اب 22اکتوبر کو پولیس حکام سے مغویہ فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.