سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں فائرنگ، باپ جاں بحق بیٹا زخمی

ابتدائی تفتیش میں جاں بحق اور زخمی باپ بیٹا بتائے جارہے ہیں،پولیس حکام

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) سپر ہائی وے کے قریب جمالی گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں نیو غریب آباد قلندری ہوٹل کے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

چھیپا ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق شخص کی شناخت جلات خان ولد محمد شاہ عمر 55 سال جبکہ زخمی کی شناخت 22 سالہ عزت خان ولد جلات خان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جاں بحق اور زخمی باپ بیٹا بتائے جارہے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ایک شخص تشدد سے زخمی بھی ہوا جسکو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ فائرنگ سے زخمی شخص کے ابتدائی بیان کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے۔