محکمہ زراعت پلانٹ پروٹیکشن آفس میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات کے لیے آگاہی سیمینار

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 16:19

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) دفتر سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ایم فل باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کے لیےآگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) ڈاکٹر مقصود احمد نے طالبات کو زرعی زہروں کے نقصانات، پری ہارویسٹ انٹرویل ،میکسیمم ریزیڈیو لیمٹ، افلاٹاکسن، فصلوں میں جڑی بوٹیوں، بیماریوں، نقصان دہ کیڑوں، سموگ کے اثرات اور کچن گارڈننگ کی افادیت کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عرفان احمد نے دالوں کی کاشت اور ان کی غذائی و معاشی اہمیت پر لیکچر دیا جبکہ ڈاکٹر نواز ساجد نے آلو کی کاشت کے جدید طریقوں، موزوں اقسام اور بہتر پیداوار کے لیے سفارشات پر روشنی ڈالی۔اس سٹڈی ٹور کا اہتمام گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد حیدر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد طالبات کو عملی طور پر فیلڈ کی صورتحال سے روشناس کروانا، زرعی مسائل اور نقصان دہ عوامل کی پہچان کرانا اور تحقیق و عملی علم کے درمیان ربط پیدا کرنا تھا۔طالبات نے اس سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مطالعہ جاتی دورے ان کے تعلیمی تجربے میں گراں قدر اضافہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :