Live Updates

ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام نمبردار کنونشن،زیادہ گندم اگاؤ مہم آگاہی دی گئی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 17:35

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ کے زیر اہتمام نمبردار کنونشن منعقد ہوا جس میں نمبرداروں کو زیادہ گندم اگاؤ مہم،انسداد سموگ بارے آگاہی دی گئی۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے خصوصی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر محمد انس سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر شہباز موجودتھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زمیندار زیادہ سے زیادہ گندم اگائیں۔جدید طریقہ کاشتکاری سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچاو کے لئے دھان کی باقیات نہ جلائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کنونشن کے دوران وزیر اعلی پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم،کسان کارڈ،زرعی آلات کے لئے بلاسود قرضہ جات،سپرسیڈر کی فراہمی ودیگر انقلابی اقدامات سے آگاہ کیا۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات