کمشنر کا نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج ،مریم نواز ہیلتھ کلینک کا دورہ، ضروری احکامات جاری

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 20:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) کمشنر نے نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج اور مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 103 جنوبی کا دورہ کر کے ضروری احکامات جاری کئے۔ذرائع کے مطابق کمشنر جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ محمد نواز شریف ایسوسی ایٹ کالج کا دورہ کر کے تدریسی عمل، طلبہ کی انرولمنٹ اور فیکلٹی کارکردگی کا جائزہ لیا اور طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، وقت کا ضیاع نہ کریں اور انٹرنیٹ کو مثبت اور تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی بہتر رہنمائی کریں، ان کی صلاحیتوں کو نکھاریں اور کالج کے نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ضرورت صرف صحیح سمت اور محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ میں مقابلے کا رجحان پیدا کریں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ عمارت کی مرمت و بحالی کے اقدامات کیے جائے اور تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے طلبہ کو ہدایت دی کہ موٹرسائیکل پر آنے والے طلبہ ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک 103جنوبی کا دورہِ کر کے کاموں کا جائزہ لیا تو بتایا کہ کلینک کی ری ویمپنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے اور اگلے ہفتہ بلڈنگ محکمہ صحت کے حوالے کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 21بی ایچ یوز کی ری ویمپنگ کا عمل جاری ہے جس کیلئے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں۔