وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی وزیراعلی ہاوس میں ملاقات

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات کی۔ترجمان وزیراعلی ہاوس کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نیوزیراعلی سندھ کو پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو اور مجوزہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی۔قمر زمان کائرہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے انتقال پر وزیراعلی سندھ سے تعزیت کی۔ دونوں رہنماوں نے سراج درانی کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔