سرگودھا،میونسپل کارپوریشن کے تین اہلکار اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ

اتوار 19 اکتوبر 2025 14:10

ودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) میونسپل کارپوریشن کے تین اہلکار اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گئے جن کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے انہیں نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے اسسٹنٹ مظہر قیوم صدیقی،سنئیر کلرکز محمد جاوید خان،محمد زاہد قریشی اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو گے جن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں رانا محمد حنیف، رانا شوکت علی، ملک شاہد محمود، شاہد اقبال ڈوگر،شیخ نسیم کپور اور دیگر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو رخصت کیا اور ان کی دوران ملازمت خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :