فیصل آباد ،’’وارث شاہ کانفرنس‘‘21 اکتوبر کو منعقدہو گی

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں عظیم صوفی شاعر وارث شاہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک شاندار’’وارث شاہ کانفرنس‘‘21 اکتوبر کو منعقد کی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایت پر فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے زیر اہتمام کانفرنس پر نوجوان نسل کو عظیم صوفی شاعر کے افکار میں پنہاں حکمت کی موتیوں اور اخلاقیات کے اسباق سے روشناس کروایا جائے گاچیئرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں مہمان اعزاز ہوں گے ۔

ڈین پروفیسر ڈاکٹر شازیہ رمضان کے مطابق اس کانفرنس کا بنیادی مقصد وارث شاہ کے لازوال شاہکار،’’ہیر وارث شاہ‘‘کے فلسفیانہ، ادبی، اور ثقافتی پہلوں کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وارث شاہ کا کلام نہ صرف پنجابی ادب کا ایک قیمتی خزانہ ہے بلکہ اس میں پنجاب کی ثقافت، معاشرت اور لوک دانش کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز ماہرینِ لسانیات، ادبی نقاد، محققین اور دانشور شرکت کریں گے جو وارث شاہ کی شاعری میں موجود تصوف، محبت اور سماجی انصاف کے پیغامات پر مبنی تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔یہ ادبی نشست نوجوان نسل کو اپنے شاندار ثقافتی ورثے سے جوڑنے اور پنجابی زبان و ادب کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی

متعلقہ عنوان :