ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں خواتین کے معائنے کے لئے مفت کیمپ اختتام پذیر

پیر 20 اکتوبر 2025 14:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں خواتین میں بریسٹ کینسر کے معائنے کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل مفت کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ کیمپ کے دوران تقریباً 290 خواتین کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق 14 خواتین میں چھاتی کے کینسر کے ایڈوانس سٹیج کی تشخیص ہوئی، جن میں زندگی بچنے کے امکانات صرف 13 فیصد ہوتے ہیں۔

جبکہ 5 خواتین میں ابتدائی مرحلے کا کینسر پایا گیا جن کا بروقت علاج ممکن ہے، اس کے علاوہ 20 سے 25 سال کی عمر کی 85 نوجوان لڑکیوں میں نارمل چھاتی میں گلٹیاں پائی گئیں، 2 خواتین میں بڑی گلٹیاں اور 18 خواتین میں نالیوں کی سوجن کی شکایات پائی گئیں۔ کیمپ کے دوران تقریباً 300 خواتین اور ان کی اٹینڈنٹس کو چھاتی کے کینسر کی آگاہی خود معائنے کے طریقے اور بروقت تشخیص کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کیمپ کے انعقاد میں سرجیکل یونٹ سی کی پوری ٹیم اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر شعوانہ اسد کی انتھک محنت پیشہ ورانہ صلاحیت اور دلی لگن شامل تھی۔ تمام خواتین مریضوں کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں فری ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ جن خواتین کو مزید علاج یا آپریشن کی ضرورت تھی انہیں ہسپتال میں فالو اَپ کے لیے دوبارہ آنے کی ہدایت کی گئی

متعلقہ عنوان :