آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، موسمیاتی مرکز بلوچستان

پیر 20 اکتوبر 2025 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہےتاہم، ژوب، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی اور کوئٹہ کے اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کے روز بھی صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے دوران سردی برقرار رہے گی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں کی گئی،سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔