اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہفتہ 1 نومبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2025ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیرِ دفاع اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی ایک زیرک، مدبر اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے جنہوں نے قومی یکجہتی، ملکی سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحوم کی ملکی سلامتی، استحکام اور عوامی حقوق کے فروغ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی نے جمہوریت کے استحکام اور عوامی فلاح کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔