چاغی، خاران، واشک، کیچ اور پنجگور کے اضلاع میں سرد، خشک اور تیز جھکڑ چلنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

منگل 4 نومبر 2025 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2025ء) علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کے روز چاغی، خاران، واشک، کیچ اور پنجگور کے اضلاع میں سرد، خشک اور تیز جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

مرکز کے مطابق بدھ کے روز بھی انہی اضلاع یعنی چاغی، خاران، واشک، کیچ اور پنجگور میں سرد و خشک موسم کے ساتھ تیز ہواو ں کا سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ صوبے کے دیگر تمام اضلاع میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کسی بھی مقام سے بارش ریکارڈ نہیں ہوئی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت قلات میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔