صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

پیر 24 نومبر 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی، صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کےمیڈیا ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔