پاک۔چین تعاون سے ملک کے مختلف شہروں میں آئی وی ایف لیبز قائم

پیر 8 دسمبر 2025 18:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2025ء) پاکستان اور چین کے مابین مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے مشترکہ منصوبے کے تحت مقامی پاکستانی ماہرین نے پاکستان میں بھینس کی آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی بانی کمپنی رائل سیل بایوٹیکنالوجی (پاکستان) سے تربیت کے حاصل کرنے کے بعد تربیت حاصل کرنے کے بعد ’’وائٹا جین فارمز‘‘ کے نام سے جدید ایمبریو پروڈکشن اور تحقیقاتی مراکز قائم کر دئیے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق جدید مویشی جینیات کے فروغ کے مقصد سے قائم کیے گئے یہ مراکز ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً لاہور میں قائم کیے گئے ہیں۔وائٹا جین فارمز میں جدید ترین آلات، مشینری اور ٹیکنالوجی نصب کی جا رہی ہے۔ فارمز میں بھینس اور گائے کے ایمبریوز عالمی معیار کی آئی وی ایف لیبارٹریوں میں تیار کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (پاکستان) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر نے گوادر پرو کو بتایا کہ وائٹا جین فارمز کا قیام پاکستان میں اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینسوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوںنے کہا کہ یہ اقدام ملک میں مویشی جینیات کے شعبے میں تیزی سے ترقی اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل مویشیوں کی افزائش میں مدد فراہم کرے گا۔یہ سنگ میل پاکستان کے بایوٹیکنالوجی ایکوسسٹم کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور جدید تولیدی ٹیکنالوجیز کے مویشیوں کے شعبے پر طویل مدتی اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔