جین ایڈیٹنگ انڈکشن کے استعمال سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار کی حامل نئی اقسام کی تیاری میں جدت لائیں،سائنٹسٹ ڈاکٹر ساجدالرحمن
بدھ 17 دسمبر 2025 20:00
(جاری ہے)
بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے کم وقت میں فصلوں میں مثبت تبدیلیوں کو ممکن بنایا جاسکتا ہے جو روائتی افزائش نسل کے طریقوں سے ممکن نہیں ہے۔
ان مقاصد کے حصول کیلئے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کو ایک پلیٹ فارم سے منظم ہوکر کوششیں کرنا ہوں گی۔چائنہ نے ریسرچ میں بائیو ٹیکنالوجی کے استعمال سے مختلف فصلوں کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان کے زرعی سائنسدانوں نے بھی ٹرانس جینک تکنیک سے ہائی ویلیو پودوں کی تیاری، جینیاتی طور پر تبدیل شدہ فصلوں کے ڈی این اے مارکر کی مدد سے ٹیسٹنگ کا عمل، ٹشو کلچر کے ذریعے مختلف فصلوں کے پودوں کی افزائش نسل میں کامیابی حاصل کی ہے- ان خیالات کا اظہار چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر ساجدالرحمن نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد اورزرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے باہمی اشتراک سے دوروزہ نیشنل ڈائیلاگ آن بائیوٹیکنالوجی کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف سائنٹسٹ ایگریکلچرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر ساجد الرحمن نے پروگرام میں مزید بتایا کہ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مختلف شعبوں کے زرعی سائنسدان گندم، چاول، کپاس، گنا، تیلداراجنا س، دالوں، سبزیوں، پھلوں اور چارہ جات میں بہتری لانے کے لئے دنیاکے ترقی یافتہ ممالک میں ہونے والی جدید تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے زرعی تحقیق میں جدت لانے میں مصروف عمل ہیں۔ زرعی سائنسدان شبانہ روز تحقیقی کاوشوں کے ذریعے پودوں میں مثبت تبدیلیاں لا کر ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے پاک اقسام کے معیاری بیجوں کی تیاری اور کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے میں اپنا کردار احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کاوشیں رنگ لے آئیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
-
محکمہ زراعت پنجاب کی آم کے تیلے کے انسداد بارے سفارشات جاری
-
گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیوں میں تاخیر، کین کمشنر کے ادائیگیوں کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی گئی
-
پشاور، احساس فیول سپورٹ پروگرام میں 14 لاکھ کسان رجسٹرڈ
-
نوے فیصد زرعی زمین نائٹروجن کی کمی کا شکار ہے،زرعی ماہرین
-
پنجاب میں20 ہزار گرین ٹریکٹرز تقسیم، مزید 10 ہزار کی فراہمی شروع
-
پنجاب کے میدانی علاقوں میں ادرک کی کاشت مارچ میں مکمل کرنے کی ہدایت
-
زرعی شعبے میں خواتین کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر نے عالمی یومِ خواتین پر“سرسبز تعبیر: سیڈز آف چینج”مہم کا آغاز کر دیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار 15لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی
-
آلو کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، 5 لاکھ ٹن سے زائد ایکسپورٹ کے آرڈرز مل گئے
-
موسمی دباؤ میں اضافہ، آم کی صنعت خطرے میں،ماہرین کا مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور
-
آم کے بور کی مکھی پھل کو بری طرح متاثر کرتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.