ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے وفد کی زاہد اکرم درانی سے ملاقات ،بنوں فٹ بال لیگ بارے بریفنگ

سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرام خان درانی کی وفد کو بنوں فٹ بال لیگ2026منعقد کروانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 27 دسمبر 2025 14:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2025ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے وفد نے اسرار بنگش کی قیادت میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ حاجی اصغر علی شاہ اور نور العمین شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے زاہد اکرام خان درانی کو 15جنوری سے شروع ہونے والی بنوں فٹ بال لیگ2026کے حوالے سے بریفنگ دی۔ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرام خان درانی نے وفد کو بنوں فٹ بال لیگ2026منعقد کروانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تفریحی محلول سے نوجوان نسل کو مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے اور یہ صحت مندانہ سرگرمیاں بھی ہیں۔